سماجی شخصیت سید علی حسین شاہ کا پی ٹی آئی کی امیدوار راشدہ یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان

بدھ 11 جولائی 2018 23:36

جھنگ۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) یونین کونسل نمبر91 کی سیاسی و سماجی شخصیت سید علی حسین شاہ نے علاقہ معززین اور اپنے گروپ کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی پی 126سے پی ٹی آئی کی امیدوار راشدہ یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ وہ ایک غیر سیاسی شخصیت ہیں، اس لیے راشدہ یعقوب شیخ کی حمایت کا فیصلہ سابقہ ادوار میں ان کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کو مدنظر رکھ کے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل راشدہ یعقوب شیخ کے شوہر سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب نے بھی جو کام کروائے اس کی مثال نہیں ملتی اور ان کی حمایت کااعلان ان کی سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھ کے کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سید علی حسین شاہ کا گروپ شہر کی ترقی کے لیے راشدہ یعقوب شیخ کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو یونین کونسل91 کا رزلٹ تمام یونین کونسل سے بہتر آئے گا اور راشدہ یعقوب کو گروپ کی کارکردگی واضح طور پر نظر آئے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں