ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواران کے خلاف کارروائیاںجاری

اتوار 22 جولائی 2018 22:40

جھنگ ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر14رکنی مانیٹرنگ ٹیموں نے ضلع بھر میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بیشتر بینرز، فلیکسز اور وال چاکنگ کرنے والے امیدواران کے خلاف کارروائیاں کیں۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلع کی چاروں تحصیلوں میں مانیٹرنگ افسران کی کاروائیاںجاری رہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مقررہ سائز سے بڑے بینرز اور پوسٹرز قبضہ میں لئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ انتظامیہ شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کر رہی ہے ۔ضلع کے کئی امید واروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس اور جرمانے کیے گئے۔ انہوںنے کہا کہ تمام امیدوار الیکشن کمیشن کی اشتہاری مہم کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں اور پرامن انتخابات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مقرر کئے گئے مانیٹرنگ افسران کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر مختلف محکموں کی طرف سے انتخابی مہم کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور خلاف ورزی کی رپورٹس پر قصورواروں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں