پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے الیکشن کیلئے خصوصی کور پلان ترتیب دے دیا

منگل 24 جولائی 2018 23:40

جھنگ۔24جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ نے الیکشن 25جولائی 2018کے انتخاب کے موقع پر خصوصی کور پلان ترتیب دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں اپنے تمام تر عملے کو 24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ کی جانب سے پلان کے مطابق جھنگ شہر اور مضافات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122جھنگ علی حسنین نے بتایا کہ ریسکیو پوسٹیوں کے علاوہ آفس میں بھی عملہ ہائی الرٹ رہے گا اور جھنگ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ہیلپ لائن 1122پر رابطہ کریں اور ریسکیو1122کے عملے سے تعاون کریں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں