شجر کاری مہم کے سلسلے میں ضلع جھنگ میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا

پیر 3 ستمبر 2018 00:30

جھنگ ۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ضلع جھنگ میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے صبح ساڑھے آٹھ بجے کلمہ چوک سے جامعہ چوک تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ اگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدزاہد اختر، اسٹنٹ کمشنرز ، ڈویثرنل فارسٹ آفیسر، محکمہ صحت، تعلیم، موسمیات، ایگری کلچر، پولیس، انفارمیشن سمیت سرکاری و نجی اداروں کے افسران و نمائندگان شریک تھے۔

واک کے اختتام پر تمام افسران نے اپنے اپنے حصہ کا پودا لگایا۔ پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر ضلع جھنگ میں ایک ہزار سے زاہد پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد احمد خان نے کہا کہ ہمیں قومی جذبے اور جو ش خر وش سے شجر کاری مہم کو کا میاب بنا نا ہے پودا لگا نا صد قہ جا ریہ ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے بہترین سر ما یہ کا ری ہے ، ڈویثرنل فارسٹ آفیسر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کے تحت پانچ سال میں دس ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا ہے اور ہم انشاء اللہ اس مہم کو کامیاب بنا کر سرسبز پاکستان بنائیں گے جس کے لیے ہر فرد اپنے حصہ کا پودا ضرور لگائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں