ڈپٹی کمشنر کامجالسِ عزا و ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

پیر 10 ستمبر 2018 23:41

جھنگ۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے ممبران امن کمیٹی کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران مجالسِ عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا، پولیس، بلدیہ، ریسکیو 1122, سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے ، ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے امام بارگاہ مہاجرین جھنگ سٹی کے دورہ کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کی مشاورت سے مل کر اقدامات کئے جا رہے ہیں، منتظمین مجالس محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں جبکہ مقررین خطبات کے دوران اختلافی امور پر بات سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مجالس عزا اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مجالس میں آنے والوں کی چیکنگ اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ مجالس کے مقامات اور روٹس پر لائٹنگ اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ، انہوںنے کہا کہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائینگے جنہیں کنٹرول روم سے منسلک کر دیا جائیگا، ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر منتظمین سے کہا کہ اسلام ہمیں امن ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، امن کیلئے ہم نے مل جل کر کام کرنا ہے ، اگر ہم متحد ہوں تو ملک دشمن عناصر ہمارے اتحاد کو شکست نہیں دے سکتے، انہوںنے مزید کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران محرم الحرام میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا رکریں اور علمائے کرام محراب و ممبر سے اتحاد اور امن کے فروغ کا درس دیں، ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے جلوسوں کے روٹس کے معائنہ کے دوران سیکورٹی سمیت دیگر ضروری انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں