سول کورٹس میں واٹرفلٹریشن پلانٹ اور بار ویلفیئر فوٹو سٹوڈیو کا افتتاح

بدھ 3 اکتوبر 2018 00:00

جھنگ ۔2 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا نے سول کورٹس میں واٹرفلٹریشن پلانٹ اور بار ویلفیئر فوٹو سٹوڈیو کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سینئر سول جج ایڈمن وقار منصور بریار، صدر بار ایسوسی ایشن سرفراز کھرل اور دیگر جوڈیشنل افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا نے کہا کہ سول کورٹس کے احاطہ میںوکلاء، سٹاف اور سائلین کو پینے کے صاف پانی کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے جبکہ کچہری میں آنیوالے سائلین کیسوں کے اندراج کے حوالہ سے فوٹو کے حصول کیلئے بار ویلفیئر فوٹو سٹوڈیوبھی قائم کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کو تصاویر بنوانے کی سہولت سول کورٹس میں ہی دستیاب ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ وکلاء سٹاف اور سائلین کوسول کورٹس میںضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عدالتی امور بہترانداز میں سرانجام دیئے جا سکیں۔ بعدا زاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویانے سول کورٹس میں مانیٹرنگ روم اور بائیومیٹرک سسٹم کے عمل کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں