جھنگ، امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندردوران پرچہ غیر متعلقہ افرا دکے داخلہ پر پابندی عائد

ہفتہ 1 دسمبر 2012 15:42

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء)ڈی سی او /ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت محمد شاہد نیاز نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کی رو سے ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی روسے پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر،ڈپلومہ ان ڈریس ڈیزائن اور ڈریس میکنگ،ڈپلومہ ان کامرس اور ڈپلومہ بزنس ایڈ منسٹریشن کے سیکنڈ سالانہ امتحانات2012 کے سلسلہ میں ضلع میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندردوران پرچہ غیر متعلقہ افرا دکے داخلہ پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکم میں مزید کہا گہا ہے کہ دوران پرچہ کوئی امید وار کتاب ،گائیڈ ،موبائل فون ،ڈیجیٹل ڈائری یا دیگر کوئی مواد ساتھ نہ لائے جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہو۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں