جھنگ ،محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام ادارہ صنعت زار میں آرٹ فیسٹول کا انعقاد

منگل 15 اکتوبر 2019 18:43

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام ادارہ صنعت زار میں آرٹ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور یونیورسٹی کیمپس کی طالبات نے بھرپورانداز میں حصہ لیا۔ آرٹ فیسٹول میں شریک طالبات نے بھرپور مصوری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے علاقہ کے کلچر کو فروغ دیا۔ شائقین نے لاہور یونیورسٹی کیمپس کی طالبات کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ جھنگ کی طالبات میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کر سکتی ہیں تاہم ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوںکو اجاگر کرنے کیلئے مثبت پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوگا۔علاقائی آرٹ کلچر کو فروغ دیکر ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ آرٹ فیسٹول میں کوآرڈی نیٹر لاہور یونیورسٹی کیمپس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں