سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں تقسیم تقریب انعامات برائے پینٹنگ کا انعقاد

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:35

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں تقسیم تقریب انعامات برائے پینٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے راہنما حاجی آزاد ناصر انصاری تھے جبکہ لاہور یونیورسٹی کیمپس کی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر رمضہ سکندر، مدثر حبیب جامی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی آزاد ناصر انصاری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو ہر شعبہ میں بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔علاقائی آرٹ کلچر کو فروغ دیکر ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آرٹ فیسٹول میں شریک طالبات نے بھرپور مصوری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے علاقہ کے کلچر کو فروغ دیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ جھنگ کی طالبات میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کر سکتی ہیں تاہم ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوںکو اجاگر کرنے کیلئے مثبت پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوگا۔ آرٹ فیسٹول میںڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر لاہور یونیورسٹی کیمپس ، ریاض عشرت بھٹی اور ممبر ڈی سی سی ریاض نول نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے مہمان خصوصی کے ساتھ پوزیشن ہولڈرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں