ریسکیو1122جھنگ نے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں13 فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دیں

ہفتہ 29 اگست 2020 15:54

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2020ء) :ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ریسکیو1122جھنگ کی جانب سے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں13 فلڈایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 جھنگ علی حسنین نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار محرم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ فلڈ کے لیے بھی ہمہ وقت الرٹ ہیں اوراس حوالے سے ریسکیو 1122نے اپنی تمام تیاریاں پہلے مکمل کر لی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر13 فلڈایمرجنسی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن میں چنیوٹ روڈ پر بستی جوگیرہ، سلطان پور، بلو شہابل،پرانا چنڈ پل پر دادوآنہ، پکے والا، پیر کوٹ سدھانہ، بیلہ جبانہ، کوٹ عیسیٰ شاہ، مسن، منڈے سید، کوٹ مل دیو، منصور سیال(ہیڈتریموں) اور احمد پور سیال شامل ہیںتاہم مزید ضرورت پڑنے پر مزید پوسٹیں بھی قائم کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کے اہلکار مکمل فلڈ آلات کے ساتھ کشتیوں اور بوٹ انجن کے ساتھ موجود ہیں جو کسی بھی فلڈ ایمرجنسی پر متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچائیں گئے جبکہ ریسکیو اسٹیشن پر بھی ریسکیو سٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں