جھنگ،ریسکیو1122کی جانب سے 13 فلڈایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی گئی

ہفتہ 29 اگست 2020 18:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2020ء) ریسکیو1122کی جانب سے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں13 فلڈایمرجنسی پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار محرم ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ فلڈ کے لیے بھی ہمہ وقت الرٹ ہیں اوراس حوالہ سے ریسکیو 1122نے اپنی تمام تر تیاریاں پہلے مکمل کر لی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر13 فلڈایمرجنسی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن میں چنیوٹ روڈ پر بستی جوگیرہ، سلطان پور، بلو شہابل،پرانا چنڈ پل پر دادوآنہ، پکے والا، پیر کوٹ سدھانہ، بیلہ جبانہ، کوٹ عیسیٰ شاہ، مسن، منڈے سید، کوٹ مل دیو، منصور سیال(ہیڈتریموں) اور احمد پور سیال شامل ہیں ۔ مزید ضرورت پڑنے پر مزید پوسٹیں بھی قائم کی جا سکتی ہیں ۔ریسکیو کے اہلکار مکمل فلڈ آلات کے ساتھ کشتیوں اور بوٹ انجن کے ساتھ موجود ہیں اور کسی بھی فلڈ ایمرجنسی پر متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر پہنچائیں گئے اور ریسکیو اسٹیشن پر بھی ریسکیو سٹاف کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں