جھنگ پولیس نے ڈکیت و چور گینگز کے خلاف متحرک کردار ادا کرتے ہوئے 64 ملزمان گرفتار کر لئے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 19:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایات کے مطابق جھنگ پولیس نے ڈکیت و چور گینگز کے خلاف متحرک کردار ادا کرتے ہوئے 64 ملزمان گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے 1 کروڑ 39 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے چور و ڈکیت گینگز سے 56 عدد موٹرسائیکل مالیتی 38 لاکھ، 2 عدد کاریں مالیتی 47 لاکھ 10 ہزار، نقدی 10 لاکھ 66 ہزارروپے، مال مویشی27 لاکھ 67 ہزار، ٹاور بیٹریاںو موٹر مالیتی 3 لاکھ،4 عدد موبائل فونزسمیت ٹوٹل 1 کروڑ 39 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

جو متاثرین اور مالکان میں تقسیم کیا گیا۔ڈکیت و چور گینگ کے خلاف کاروائوں کے نتیجی میں 97مقدمات ٹریس ہوئے۔

(جاری ہے)

نیز ڈکیت گینگز سے 11 پسٹل، 2 بندوقیں، 1 رائفل برآمد ہوئے۔چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک میںبالخصوص سٹی سرکل پولیس کی کاروائی نمایاں رہی۔ ڈی پی او جھنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہر بھر کے امن وامان کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

جرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور رہیں گے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر جھنگ پولیس کی کاروائی کو متاثرین / مالکان نے سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او جھنگ نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کاروائیوں میں شریک پولیس افسران کو شاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں