جہلم،پولیس کا افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن ، ریکارڈ مہیا نہ کرنے اور تھانہ میں اندراج نہ کروانے پر سخت وارننگ

منگل 16 جون 2015 21:07

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پولیس کا افغانیوں کے خلاف سرچ آپریشن جبکہ ریکارڈ مہیا نہ کرنے اور تھانہ میں اندراج نہ کروانے پر سخت وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مجاہد اکبرخان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی شاہد صدیق کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر ظفرشکیل ، ایس آئی طالب حسین، نوید احمد، افتخار اصغر کے ہمراہ تمام شاپنگ سینٹرز کی دکانوں کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام دوسرے علاقہ سے آئے ہوئے تاجروں کے شناختی کارڈ اور تھانہ میں اندراج کرائے گئے کرایہ داری کے کاغذات چیک کئے جبکہ ان کو سختی سے ہدایت کی کہ آپ کے پاس کوئی گاؤں سے مہمان آئے اورآپ اس کو اپنی دکان پر ملازم رکھیں اس کا اندراج تھانہ میں کروانا قانونی ضرورت ہے جسے یقینی بنایا جائے اگر اندراج کے بغیر کوئی بھی شخص پایا گیا تو فوری طور پر اس کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی۔ اسی طرح پلازوں میں کرائے پر رہائش پذیر افراد کی بھی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی اور ان کا سامان بھی چیک کیا گیا ۔ انہوں نے اپنے تھانہ میں اندراج کے کاغذات پولیس کو دکھائے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں