جہلم اورگردو نواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

بدھ 17 جون 2015 18:03

جہلم ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) جہلم اورگردو نواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، گرمی کی شدت میں اضافہ سے بھی صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اہلیان ضلع جہلم نے حکومت اور واپڈا حکام سے ماہ رمضان المبارک میں سحری ،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں