ڈی ایچ کیوہسپتال میں مریضوں کیلئے فلاحی اقدامات کاآغاز ‘الٹراساؤنڈ فری، سی ٹی سکین کی فیس بھی ایک تہائی کردی گئی

جمعہ 10 جولائی 2015 22:27

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی۔2015ء):ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ اور ای ڈی او ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ آنیوالے ہر قسم کے زنانہ و مردانہ مریضوں کیلئے الٹراساؤنڈ فیس ختم کرنے کااعلان کردیا ہے جس کی روشنی میں اب الٹراساؤنڈ کروانے والے تمام مریضوں کو بلاامتیاز مذکورہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی جبکہ سی ٹی سکین کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے سی ٹی سکین کی فیس بھی 1500سے کم کرکے 500روپے فی کس کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت جھنگ کے ترجمان نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز کے قریب اعلیٰ ترین معیار کی مفت الٹراساؤنڈ اور کم ترین فیس سی ٹی سکین کی سہولت سے روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہوں گے۔ دوسری جانب شہریوں نے مذکورہ سہولت کی فراہمی پر ڈی سی او اور ای ڈی او ہیلتھ جھنگ کاشکریہ ادا کیاہے جن کی خصوصی کاوش سے مریضوں کو اضافی مالی بوجھ سے نجات ملے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں