جھنگ‘ ضلعی انتظامیہ نے عید الالضحیٰ پر کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے اور چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کر دی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 18:31

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی حکومت کے باخبر ذرائع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم مذہبی تنظیموں کی طرف سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور چندہ اکٹھا کرنے پر سخت پابندی لگا دی ہے، جس کے مطابق کوئی بھی شہری کسی بھی مذہبی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں دینے اور کھالیں اکٹھی کرنے کا ذمہ دار پایا گیا تو اس کے خلاف فوج داری قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی بھی تنظیم یا این جی او کو کیمپ لگا کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہ ہو گی، اگر کوئی تنظیم یا این جی او ایسا کیمپ لگانا چاہتی ہے تو پہلے حساس اداروں سے ضلعی انتظامیہ اس بارے میں رپورٹ کریں گے اور وہ تنظیم اور این جی او ذمہ دار ہو گی، یہ کھالیں کسی دہشت گرد تنظیموں یا ملک دشمن اداروں کی فنڈنگ کیلئے استعمال نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں اخبارات، کیبل کے ذریعے عوام کو آگاہی کیلئے اشتہاری مہم شروع کر دی ہے۔(اح)

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں