9جنوری کوپنجاب بھر کے اضلاع اساتذہ کی احتجاجی ریلی کی لپیٹ میں ہونگے، اللہ بخش قیصر
عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 15:58
جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) سرگودھا سے9جنوری کونکلنے والی اساتذہ ریلی پنجاب بھر کے اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ مرکزی صدر پنجاب ٹیچرزیونین اللہ بخش قیصر اور مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرزیونین صوفی محمدرمضان انقلابی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ہونے والے مذاکرات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اب نہ ہم مذاکرات کریں گے اور نہ ہی دھوکا کھائیں گے۔
اس لئے اب ہم اپنے احتجاج پر ڈٹے رہیں گے یہاں تک کہ جب تک نئے PEFسسٹم کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ جو لوگ حکومت کا ساتھ دیں گے وہ خود مٹ جائیں گے۔ پنجاب بھر کے اساتذہ ہمارے ساتھ متحد ہیں اور کسی PEEDAایکٹ سے خائف نہیں ہیں۔ جیلیں، ہتھکڑیاں اور ملازمتوں سے برطرفی ہمیں اپنے حقوق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ 9جنوری سے ہر ٹیچر سرپر کفن باندھ کر نکلے اور PEFکا خاتمہ ، PECامتحانات کا بائیکاٹ اور اساتذہ کی اَپ گریڈیشن 6مئی 2015ء کے مطابق PSTکوگریڈ14، ESTکیلئے 16 جبکہ SSTکوگریڈ 17اساتذہ کا حق ہے جو فوری طور پر دینے کا اعلان کیاجائے۔
پنجاب بھر کے اساتذہ پرائمری اور مڈل کے PECامتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اللہ بخش قیصر نے مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں صوفی محمدرمضان انقلابی ، اللہ رکھا گجر ، منیرسندھو، وحیدمراد ، منیرچغتائی ، رانا عبدالستار ، نعیم باجوہ اور دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی۔جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کا رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ
جھنگ ،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا دورہ
ڈپٹی کمشنرجھنگ کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات ، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقررکرنے بارے آگاہ ..
جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت