جھنگ میں بزم المعصوم کے زیر اہتمام محفل ذکر اہل بیت کا انعقاد

اتوار 16 اکتوبر 2016 17:00

جھنگ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)بزم المعصوم کے زیر اہتمام محفل ذکر اہل بیت کا انعقاد کیا گیا٬حضرت محمد ؐ ان کی اہل بیت کی زندگی اور نواسہ رسول امام حسینؓ کی میدان کر بلا میں لازوال قربانیوں کی یاد میں محفل ذکر شان اہلبیت ؑکا اہتمام رہائش گاہ صوفی محمد شہباز تبسم معصومی پر کیا گیا٬محفل کی صدارت الحاج خواجہ صوفی محمد شہباز تبسم معصومی خلیفہ مجاز دربار عالیہ موہری شریف و چورہ شریف نے کی ٬محفل میں حافظ انعام المصطفیٰ نے خطاب کیا اور اہل بیت کی زندگی اور فلسفہ شہادت پر تفصیلی روشنی ڈالی٬ مقررین نے کہا کہ میدان کربلا میں امام عالی مقام حسین ؑ ان کا کنبہ اور جانثاروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ٬امام عالی مقام نے باطل کے سامنے ڈٹ کر بتا دیا کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں