ڈی سی او کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اجلاس ٬ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

بدھ 2 نومبر 2016 18:53

جھنگ۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)ڈی سی او جھنگ غازی امان اللہ کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ٬ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں در پیش مسائل اور ہسپتال میں ہو نیوالے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے واضع احکامات ہیں کہ ہسپتالوں میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں٬ اس میں کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں