جھنگ :حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ

ہفتہ 19 نومبر 2016 17:21

جھنگ :حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر دفعہ 144 کا نفاذ
جھنگ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ/ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضابط فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر امن وامان کی مثالی فضا برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں ہرطرح کی وال چاکنگ ،مذہبی منافرت پھلانے والے لٹر یچر وپمفلٹس کی اشاعت و تقسیم ،کھلے عام اسلحہ کی نمائش،جنرل ٹرانسپورٹ، رکشہ ،ویگن او ر دکانوں پر علماء و ذاکرین کی آڈیو ویڈیو چلانے اور سیل کرنے،کسی مذہب یا گروپ کے خلاف نعرے بازی کرنے اورایسی افواء یا خبرپھیلانے جس سے عوام میں انتشار پیدا ہوپر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اسی طرح ماتمی جلوسوں کے دوران چھتوں پر کھڑے ہونے اور دیگر مقامات پرپانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے یا اجتماع کی شکل میں موجودگی پر سختی سے ممانعت ہوگی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں