حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے تاجروں اور صنعت کاروں کو بین الاقومی منڈیوں تک رسائی کیلئے بلا امتیاز مواقع فراہم کر رہی ہے،ایس ایم منیر

اتوار 27 نومبر 2016 12:20

جھنگ۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور ملک بھر کے تاجروں اور صنعت کاروں کو بین الاقومی منڈیوں تک رسائی کیلئے بلا امتیاز مواقع فراہم کئے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں یونائیڈ بزنس گروپ کی حمایت کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کیا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم، صدر جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ محمد یعقوب ، سنیئر نائب صدر یوسف چوہدری، نائب صدر ملک فیاض حسین، سابق صدور جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ فواد اکرم، عمر رامے، شیخ مغیث، شیخ مقصود الہی اور شیخ محمد وسیم ،سنیئر نائب صدر سارک چیمبرز افتخار علی ملک، صدارتی امیدوار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آر کامرس اینڈ انڈسٹری زبیر طفیل، امیدوار سنیئر نائب صدر عامر عطا ء باجوہ کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا،ملتان، لاہور، کراچی، ڈی جی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داران اور ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری خالد غنی، عون عباس خان سیال، فیسکو واپڈا جھنگ کے ایگزیکٹو انجینئرز شیخ محمد مدثر، فیصل رضا مارتھ اور دیگراہم سرکاری و کاروباری شخصیات شریک تھیں، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے اپنے خطاب میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آر کامرس اینڈ انڈسٹری کے حالیہ سالانہ انتخابات میں یونائیڈ بزنس گروپ کے امیدواروں کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی، جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ محمد یعقوب نے اپنے خطاب میں جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور تاجر و صنعت کار برادری کو درپیش مشکلات کے حوالہ سے پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اضلاع کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں کے چیمبرز بھی ملک معیشت کو پروان چڑھانے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں لہذا ان اداروں کے مسائل بھی ترجیع بنیادوں پر حل کئے جانے چاہئیں، پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم منیر نے اپنے خطاب میں جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں اور ممبران کو یقین دہانی کروائی کہ جھنگ کی تاجر و صنعت کار برادری کے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے ذاتی اور براہ راست دلچسپی لے کر اعلی ترین سطح تک اقدامات اٹھائیں گے، مزید برآں سنیئر نائب صدر سارک چیمبرز افتخار علی ملک نے اس موقع پر جھنگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کے قیام کیلئے بیس لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں