تین نامعلوم مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار

اتوار 27 نومبر 2016 12:20

جھنگ۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)تین نامعلوم مسلح افراد شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق موضع باغ کے رہائشی چوہدری امجد خان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں تین نامعلوم مسلح افراد نے روک کر اس سے موٹر سائیکل اور نقدی ایک لاکھ پچیس ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں