ڈی پی او کافیصل آباد تاخانیوال ایم 4موٹروے پراجیکٹ کادورہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 12:17

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2016ء)ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعودسندھونے فیصل آباد تاخانیوال ایم 4موٹروے پراجیکٹ کادورہ کیا،اس موقع پرڈی ایس پی شورکوٹ سعادت اللہ ،ایس ایچ او وریام اور انچارج گارڈ بھی موجودتھے،ڈی پی او نے چائنیز انجینئرز کی سکیورٹی کوچیک کیااوران کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اہلکار چائنیز کی سکیورٹی کے فرائض الرٹ ہوکر انجام دیں اور موجودہ دہشت گردی کے حالات کومدنظررکھتے ہوئے موٹروے پرگشت کے نظا م کوموثربنایاجائے اور مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھی جائے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں