ڈسٹرکٹ کوآردینیشن کونسل برائے رفاہی ادارہ جات جھنگ کا اجلاس

منگل 7 فروری 2017 23:42

جھنگ ۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ کوآردینیشن کونسل برائے رفاہی ادارہ جات جھنگ کا ایک اجلاس قمر عباس زید ی اورڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر اظہر عباس عادل کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر آفس جھنگ سٹی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میںمختلف این جی اوز کے نمائندگان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی پروگرام میں سابقہ سروسز اورمستقبل کے پروگراموں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا اورباہمی مشاورت سے یہ طے پایا کہ عوام کی خدمت کیلئے تما م رجسٹرڈ این جی اوز حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گیں۔

معذورافراد،قیدیوں ،مریضوں ،خواتین اوربچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی پوری توانائی خرچ کریں گے ۔پروگرا م میںمیڈم نیلم ناصر مگھیانہ،زرینہ شیخ ، حافظ نزاکت اللہ ،سید ممتاز حسین شاہ ،امیر خان بلوچ ،محمد عثمان ،شبیر گوہر اورڈاکڑریاض نول کے علاوہ دیگر این جی اوز کے ممبران اورمحکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران نے شرکت کی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں