جانوروں کو کھلائی جانے والی مضرصحت اور خراب روٹیوں کا ٹرک پکڑا گیا

منگل 14 فروری 2017 23:16

جھنگ۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) جھنگ میں محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرکے جانوروں کو کھلائی جانے والی مضرصحت اور خراب روٹیوں کا ٹرک پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے سبزی منڈی کے قریب ایک ٹرک کو پکڑا جس میں خراب روٹیاں لاد کر دوسرے شہر منتقل کی جارہی تھیں، روٹیوں کو کائی لگ چکی تھی اور بدبودار ہوچکی تھیں ،یہ روٹیاں جانوروں کو کھلائی جاتی ہیں جس کے کھانے سے جانور بیمار ہوجاتے ہیں محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرکے روٹیوں سے بھرا ٹرک قبضہ میں لے لیا جس میں چار سو من روٹی لادی گئی تھیں، محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کے مطابق یہ روٹیاں کھانے سے جانور خطرناک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور اکثر اوقات مر بھی جاتے ہیں تاہم ٹرک کو ڈرائیور سمیت تھانہ کوتوالی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

lh/tam/msc2200

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں