قتل کیس کے دو ملزمان شک کی بنیاد پر بری

جمعرات 23 فروری 2017 22:11

جھنگ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) جھنگ ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم شیخ کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں دو ملزمان محمد رمضان اور عرفان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جھنگ تھانہ قادر پور کے علاقہ میں پانچ سال قبل مقتولہ سمیرا بی بی کو اس کے قریبی رشتے داروں محمد رمضان اور عرفان نے مبینہ طور پرتیز دھار الہ سے رشتہ کے تنازعہ پر قتل کیا تھا جس پر قادر پور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف دفعہ تین سو دو کے تحت مقدمہ درج کیا۔ گزشتہ روز اس کیس کی سماعت ہوئی جس میں دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ثبوت ناکافی ہونے پر ایڈ یشنل سیشن جج محمد نعیم شیخ نے دونوں ملزمان رمضان اور عرفان کو بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں