ایکسیئن فیسکو جھنگ ڈویژن مدثر علی شیخ کی زیر صدارت سیفٹی سیمینار

جمعہ 24 فروری 2017 22:10

جھنگ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)ایکسیئن فیسکو جھنگ ڈویژن مدثر علی شیخ کی زیر صدارت مگھیانہ سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل آفیسر کلیم اللہ ، ایس ڈی او محمد فاروق احمد ، ٹی اے ٹو ایکسیئن محمد عمران خان بلوچ، زونل چیئرمین نورالحسن ، ملک غلام عباس اکیرا، حافظ عبدالقیوم ، چوہدری خالد ، فیصل حیات ودیگر ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر ایکسیئن مدثر علی شیخ نے کہا کہ سیفٹی سیمینار کے انعقاد کا مقصد ملازمین کی جان کو بچا نا ہے لائنوں پر کام کر نے کے دوران ٹی اینڈ پی کا استعمال ضرور کریں بغیر پرمٹ، لوڈ شیڈنگ کے دوران اور فون کے ذریعے لائن کو بند کرواکر لائنوں پر ہرگز کام نہ کریں اور دوران ڈیوٹی ملازمین فیسکو کمپنی کا نام بلند کر نے کے لیے صارفین کے ساتھ خوش اخلاق سے پیش آئیںہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین نورالحسن نے سیفٹی آلات او ر حفاظتی تدابیر پر مکمل احتیاط سے کام کر نے پر روشنی ڈالی اور لائنوں پر کام کر نے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں