جھنگ سمیت صوبہ بھرکے اہم پولیس دفاترمیں تعینات عملے کی چھان بین کافیصلہ

بدھ 15 مارچ 2017 13:10

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) جھنگ سمیت صوبہ بھرکے اہم پولیس دفاترمیںتعینات عملے کی چھان بین کافیصلہ کیاگیاہے،ایس ایس پی سی آئی اے چوہدری اسلم کی شہادت میںانہی کاسپاہی ملوث تھاجسکے بعدپنجاب ے پولیس افسروںمیںبھی تشویش کی لہرنے جنم لے لیاہے۔

(جاری ہے)

جسکے باعث گزشتہ روزمنعقدہپولیس افسروںکے ایک اعلی سطح کے اجلاس میںسی پی او،ڈی آئی جی،ڈی پی اوزاورسی سی پی اوزآفس میںتعینات عملے کی چھان بین کافیصلہ کیاگیاہے،ذرائع کے مطابق عملہ کی مانیٹرنگ بھی کی جائیگی اوراہلکاروںکے موبائل فونزکاریکارڈحاصل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں