حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گندم کی خرید اری مہم کے دوران مجوزہ طریقہ کار اور پالیسی کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 مارچ 2017 00:31

جھنگ ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہاہے کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گندم کی خرید اری مہم کے دوران مجوزہ طریقہ کار اور پالیسی کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے اور اس دوران کسانوں اور کاشتکاروں کی طرف سے شکایات پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ یہ بات انہوںنے گندم خریداری مہم اور سٹوریج پلان ترتیب دینے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس مو قع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشید ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد اسلم کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد اسلم نے بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع جھنگ میں امسال ایک لاکھ97ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت زمینداروں کو کھیت سے گندم خریداری مراکز تک گندم پہنچانے کیلئے خسرہ گرداوری کے ذریعے بار دانہ کی تقسیم کا کاجلد مکمل کرنے کے علاوہ حکومتی پالیسی پرسو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے تحت فی ایکڑ کے حساب سے بار دانہ کسانوں اور کاشتکاروں میں تقسیم کیا جائیگااور گندم کی خریداری کیلئے ضلع بھرمیں 17مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ باردانہ کی تقسیم ،گند م خریدنے اور اسے محفوظ کرنے کیلئے تمام حفاظتی اور عملی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اور خریداری مراکز میں کسانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا معقول بندوبست کیا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں کسانوں اور کاشتکاروں کی طرف سے شکایات پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں خریداری مراحل کے تمام انتظامات اور تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں