اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھنگ کی شاہراہوںپرحادثات سے بچنے کے لئے ٹرالیوںاوربیل گاڑیوںپرریفلیکٹرلگانے کی سختی سے ہدایت

بدھ 5 اپریل 2017 12:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء)اسسٹنٹ کمشنرتحصیل جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے اپنے حکم میںشاہراہوںپرحادثات سے بچنے کے لئے ٹرالیوںاوربیل گاڑیوںپرریفلیکٹرلگانے کی سختی سے ہدایت کی ہے،انہوںنے کہاہے کہ فصل کمادکے بعدگناملوںتک پہنچانے کیلئے جانے والی ٹریکٹر ٹرالیوں، ٹرالوںاوربیل گاڑیوںکے رات کے وقت سفرکے دوران حادثات رونماہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے حادثات سے بچنے کیلئے فوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے گنالے جانے والی ٹرانسپورٹ کے مالکان اورڈرائیورزسے کہاہے کہ وہ واضح طور پر ریفلیکٹرلگائیںبصورت دیگرگاڑیوںکو48گھنٹوںکیلئے تھانوںمیںبندکردیاجائے گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں