سرگودھا روڈ تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی 14افراد زخمی

پیر 10 اپریل 2017 13:18

سرگودھا روڈ تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی 14افراد زخمی
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) سرگودھا روڈ تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی 14افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈامرودوں والے باغ کے قریب کار(LZN 3889 (کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مسافر بس) LZJ 3996)الٹ گئی جسکے نتیجہ میں 14افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بس میں موجود مسافر سلانوالی سے علی آباد بھکر روڈپر میاں مراد شاہ کے دربار پرزیارت کے لئے جارہے تھے چھافراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جن میں 70 سالہ تاج محمد 55سالہ ناصر فرید 68سالہ محمد اقبال7سالہ مہرالنسائ40سالہ بلقیس 30سالہ ذولفقار شامل ہیں گیا جبکہ آٹھ زخمیوں کو ریسکیو 1122کیجانب سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیاجن میں 30سالہ کامران20سالہ فلک شیر40سالہ ممتاز بی بی 40سالہ کلثوم 30سالہ شازیہ 5 سالہ اقدس علی26سالہ اسماعیل20سالہ امجد علی شامل ہیں جبکہ تمام کا تعلق تحصیل سیلانوالی سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں