جہلم ،اقدام قتل و چیک ڈس آنر مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 00:25

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) جہلم پولیس نے اقدام قتل اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری جنید کوگرفتارکرلیا، ملزم گزشتہ سال سے اقدام قتل کے مقدمہ میں چوٹالہ پولیس کو مطلوب تھا، سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری منیب احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم اشتہاری نے گزشتہ سال شہری کو بد دیانتی سے جعلی چیک دیا تھاجس کے خلاف بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصرمحمودباجوہ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں