محرم الحرام کے تمام جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے جبکہ علماء کرام ،معززین شہر کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی رہنماوٴں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 ستمبر 2019 20:13

محرم الحرام کے تمام جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے جبکہ علماء کرام ،معززین شہر کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی رہنماوٴں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم میں 9 اور10محرم الحرام کے بیشتر جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد دن بھر جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے جبکہ کنٹرول روم میں جلوسوں کی مانیٹرنگ بھرپور طریقے سے کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ضلع بھر میں 117 ماتمی جلوس کے علاوہ 470 مجالس نکالی گئیں ان میں تمام جلوسوں ومجالس کی سکیورٹی کے لئے پولیس نے سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے تھے جن کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کپٹن (ر) سید حماد عابد اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ سول ڈیفنس، ریسکو 1122، محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں بھی الرٹ رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس کو ضلع بھر کے عوامی نمائندوں، امن کمیٹی کے ممبران، علما ء کرام اور منتظمین مجالس و جلوس کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس کے باعث امن وا مان برقرار رکھنے میں مدد ملی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ علماء کرام و ممبران امن کمیٹی ضلع جہلم اور ضلعی افسران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

پرامن انداز میں عشرہ محرم الحرام کے انعقاد پر انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران و اہلکاروں اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ و پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اقدامات کئے ، علما کرام کے مثبت رویہ سے ضلع میں اتحاد بین المسلمین، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں مد د ملی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق صحافی برادران نے امن، رواداری اور ہماہنگی کے لئے حقیقی بنیادوں پر مثبت رپورٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ان تمام کاوشوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ارکان اسمبلی، انتظامیہ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور علمائے کرام کے بھرپور تعاون سے جہلم آئندہ بھی امن کا گہوار ہ رہے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں