ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی انتظامات

موذی مرض کے پیش نظر تمام اشیاء خوردونوش کے مراکز پر مناسب ]فاصلہ رکھنے کے نشانات آویزاں

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:53

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی انتظامات، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع ہذا میں کار سرکاری گاڑیوں میں جراثیم کش سپرے اور کلورین کے سپرے روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں تا کہ کسی بھی قسم کے وائرس کے پھیلائو سے بچا جا سکے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ، ایس ڈی پی او صدر سرکل ،ڈی ایس پی سلیم اکبر،ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈی ایس پی شاہد صدیق کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز سپرے کروانے کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع ہذا میں تمام مالکان اشیاء و خوردنوش اور ایسے مراکز جن پر حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی عائد نہ ہے کو ایس او پی کے مطابق مناسب فاصلہ اختیار کرنے اور نشانات آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ اس موذی وباء کے پھیلائو کا تدارک کیا جاسکے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں