جہلم، ڈپٹی کمشنر کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سینٹرز کا اچانک دورہ

پیر 1 جون 2020 21:55

جہلم۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ اور گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہیدسکول میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں عملہ اور ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔ ایم ایس سے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے علاج کی سہولیات اور حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا اور اسٹور میں میڈیسن کی معیاد کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق 24 گھنٹے کے مختلف اوقات کار میں ہسپتالوں کے اچانک دورے کرنے سے انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ کپٹن علی شہید اسکول میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے سٹاف کی حاضری چیک کی اور غیر حاضری کے ساتھ دیگر سہولیات کی عدم دستیابی پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوامی مقصد کے لئے بنائے گئے سینٹرز میں سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد کو سینٹر کی چیکنگ کرنے اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت مستحق مرد وخواتین میں مالی امداد کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سنٹرز پر چیکنگ جاری رکھی جائے گی اور تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دیں ہیں۔ جبکہ انسداد کورونا اقدامات پر بھی عملدرآمد جاری رہے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں