جہلم ،میاں بیوی قتل ،بیٹی زخمی راولپنڈی ریفر کردیا گیا ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

منگل 27 جولائی 2021 23:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) جہلم تھانہ صدر کے علاقہ کنتریلی میں معمولی تلخ کلامی اور عدم برداشت پر ملزم کی فائرنگ سے میاں بیوی قتل جبکہ ان کی 9سالہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ میاں بیوی کی نعشوں اور زخمی ہونے والی بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا بعد ازاں بچی کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر ملزمان جو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے تھانہ صدر پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کر دی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ملز م کسی صور ت میں بچ نہیں سکتے انہیں بہت جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں