ِموٹر وے ایم 2پنڈی بھٹیاں کو قومی ہیرو ایم ایم عالم کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

جمعرات 16 دسمبر 2021 00:01

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2021ء) قومی ہیرو ایم ایم عالم کے نام پر موٹر وے ایم 2پنڈی بھٹیاں کو منسوب کرنے کا شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے کہا گیا ہے کہ ایم ایم عالم نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پنڈی بھٹیاں کے علاقہ میں چند منٹ میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیاروں کو اپنی مہارت اور شاندار کارکردگی سے گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ان کی اس شاندار کارکردگی پر حکومت نے ان کو قومی ایواڈ سے نوازہ جبکہ پنڈی بھٹیاں کے شہریوں کی جانب سے ان کو بہادری کی نقری تلوار پیش کی گئے جو کہ انجمن اصلاح المسلمین کے قدیم کتب خانہ کے نوادرات میں محفوظ ہے جو ان کی یاد دلاتی آرہی ہے اس قومی ہیرو کے نام پر موٹر وے انٹر چینج کو منسوب کیا جائے تو آئیند ہ نسلوں کو ان کی یاد اور کارنامہ کی تاریخ مل سکے گی قرداد میں مطالبہ کیا گیا وزیر اعظم اس کا اعلان کریں تاکہ قومی ہیروکی یادیں تازہ رہ سکیں ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں