سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی نے عوام کے تحفظ،آئے روز ہونیوالی وارداتوں پرقابو پانے کیلیے فوری اقدامات شروع کر دئیے

جمعرات 20 جنوری 2022 23:33

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جہلم ویلی میں جدید ڈیجیٹل سیکورٹی اور فول پروف سیکورٹی کے لیے سپرنٹنڈنٹ پولیس جہلم ویلی ریاض مغل نے اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام کے تحفظ اور آئے روز ہونے والی وارداتوں پرقابو پانے کیلیے فوری اقدامات شروع کر دئیی-انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مظفرآباد کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم ویلی میں عوام کی سہولت اور سیکیورٹی/حفاظت کی خاطر سیف سٹی پراجیکٹ اور خدمت مرکز کے قیام کے لیئیPC-1مرتب کر کے منظوری کے ارسال کر دیا-جس پر جلد ہی منظوری کے بعد کام شروع ہو جائے گا-سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سٹی ایریا میں کیمرہ جات نصب کیئے جائیں گے جس سے وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ضلع جہلم ویلی کی حدود میں داخل ہونے والی گاڑیوں کاریکارڈ محفوظ ہو گا-خدمت مرکزمیں ایک کلک پر،گمشدگی کی رپورٹ،کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویریفکیشن،ڈرائیونگ لائسنس کیNOC،گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تصدیق فوری طور پر ممکن ہو گی-جس سے عوام کو بڑی سہولت میسئر ہوگئی-اسی طرح پنجاب انفارمیشن ٹیکنیکل بورڈ(PITB)کی جانب جدید TAB مہیا کیا گیا ہے اس TAB میں جرائم پیشہ افرادکیکریمنل ریکارڈ (Criminal Data)کے علاوہ چوری کی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے اس TAB کی مددسے چوری شدہ گاڑیوں کو پکڑنے میں مدد ملے گی-

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں