وزیر تعمیرات آزاد کشمیر کا حویلی کہوٹہ کا دورہ، علی آباد سڑک، محکمہ جنگلات کی پودہ جات نرسری کا معائنہ

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:34

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ و مواصلات چوہدری محمد عزیز اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف حسین شاہ نے ضلع حویلی کہوٹہ کے دورہ کے دوران علی آباد سڑک اور محکمہ جنگلا ت کی علی آباد میں قائم پودہ جات کی نرسری کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی آباد تجدید جنگلات کے طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایف او تجدید سردار محمد لطیف خان نے بتایا کہ علی آباد نرسری میں اس وقت کائل اور دیودار کے 10لاکھ پودا جات موجود ہیں انہوں نے ضلع حویلی میںشجر کاری کے حوالہ سے بھی تفصیلاً بریفنگ دی ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے علی آباد سے شیرو ڈھارا لسڈنہ تک سڑک کا معائنہ بھی کیا اور شجر کاری ور نرسریز کے حوالہ سے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو سراہا ۔اس موقع پر ناظم جنگلات تجدید ملک عبدالرحمان اور ڈی ایف او نارمل ساجد ندیم اور محکمہ جنگلات کے ملازمین اور محکمہ شاہرات کے ملازمین بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں