نبی پاک ؐ کی ولادت کا دن ہم سب کیلئے بڑی خوشی کا دن ہے، راجہ راشد محمود خان

اساتذہ سکولوں میں بچوں کو نماز اور رسالت بارے روشناس کروائیں، ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ

ہفتہ 9 نومبر 2019 15:14

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ راشد محمود خان نے کہا ہے کہ نبی پاک ؐ کی ولادت کا دن ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے،آپ ؐ سارے جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے اور لوگوں کو ہدایت اور سچائی کا راستہ بتایا ۔ڈپٹی کمشنر حویلی نے یہ بات عید میلاد النبی ؐ کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ سکولوں میں بچوں کو نماز اور رسالت کے بارے میں روشناس کروائیں ۔سیرت طیبہ کے حوالہ سے پروگرامات ہونے چاہیں ۔اور اس حوالہ سے بچوں کو اسمبلی میں بھی تعلیم دی جائے ۔12ربیع الاول کے پروگرامات کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق صبح 10بجے سے ظہر تک مسجد میں نعت خوانی ہو گی نماز ظہر کے بعد جشن عید میلاد النبی ؐ کا جلوس نکلے گا۔

(جاری ہے)

جو بازار سے ہوتا ہوا دربار حاجی ابراہیم بخاری تک جائے گا۔انتظامیہ کی ڈیوٹیاں لگ چکی ہے ۔جو جلوس اور پروگرامات کے دوران امن و عامہ بحال رکھنے کے ذمہ دار ہونگے ۔علمائے کرام اپنے خطابات کے اندر ہم آہنگی پیدا کریں اور کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزادی ہو۔کیونکہ ہمارا دشمن ہمارے سر پر کھڑا ہے ۔اور دشمن کے وار کا کوئی پتہ نہیں یہ کام ہم سب نے مل کر کرنا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے شرکائے میٹنگ کو یہی کہا ہے کہ وہ باہم مل کر جوش اور جذبہ سے یہ دن منائیں ۔میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد انور ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد رفیق ،سرفراز گیلانی ،اے سی ممتازآباد چوہدری مزمل حسین ،طالب حسین بھٹی اے ای او ،شیخ محمد خورشید صدر پی پی پی ،مفتی نصیر الدین ،چوہدری جمیل احمد صدر انجمن تاجران ،محمد بشیر بٹ،محمد زاہد چوہان تحصیلدار حویلی ،خواجہ عبدالحمید نائب تحصیلدارنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں