وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے قلات کے صحافیوں کو زپانچ لاکھ روپے کاچیک حوالے

جمعہ 19 اپریل 2019 23:44

وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے قلات کے صحافیوں کو زپانچ لاکھ روپے کاچیک حوالے
قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے دورہ قلات کے موقع پرمیراحمدیارخان پریس کلب قلات کے صحافیوں کیلئے گرانٹ کااعلان کیا تھاڈپٹی کمشنرقلات شیہک بلوچ نے اپنے آفس میں گزشتہ روزپانچ لاکھ روپے کاچیک صحافیوں کے حوالے کردیئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمیرایوب مری،حاجی محمدابراہیم بنگلزئی،علی زہری ودیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیراحمدیارخان پریس کلب قلات کے صحافیوں فیض نیچاری میرغلام حسین شاہوانی ضیا الرحمان مینگل امجدسلامی ودیگرنے پریس کلب کیلئے پانچ لاکھ روپے دینے پروزیراعلی جام کمال خان وڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں