قلات ،گرانی میں پینتالیس منٹ تک جاری رہنے والے بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی

جمعہ 17 مئی 2019 19:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) قلات کے علاقے گرانی میں گزشتہ روز پینتالیس منٹ تک جاری رہنے والے بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے قومی شاہراہ سمیت اپنی سامنے آنے والی ہر چیز کو بہا کر لے گئی علاقہ مکینوں نے بلند مقامات پر چھڑکر اپنی جانیں بچائی سیلابی ریلہ سے باغات کھڑی فصلوں زرعی ٹیوب ویل اور سولر پینلز کو تباہ کر دیا کئی زمینوں کے بندات ٹوٹ گئے پورا علاقہ پانی سے سمندر بن گیا تفصیلات کے مطابق قلات شہر سے پندرہ کلومیٹر گرانی میں گزشتہ روز پینتالیس منٹ تک جاری رہنے والی بارش کے بعد ندی نالوں میںطغیانی نے ہرطرف تباہی مچادی سیلابی ریلہ سے سب سے زیادہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو نقصان پہنچانے کے بعد قریبی سیب کے باغات میں داخل ہو کر کئی درختوں کو جڑ سے نکال دیا اور متعدد ٹیوب ویلوں سمیت زمینداروں کے لگائے گئے سولر پینلز کو بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا تاہم شہری آبادی اس ریلہ سے محفوظ رہی صرف ایک مکان کے چار دیواری کو سیلابی ریلہ نے گرا دیا ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں