لاپتہ افراد کامسئلہ پہلی بار 2012میں ہم نے اٹھایا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،سردار اخترجان مینگل

جمعرات 28 دسمبر 2023 05:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اخترجان مینگل کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل آر او آفس پہنچنے پر کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا،سردار اخترجان مینگل نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کامسئلہ پہلی بار 2012میں ہم نے اٹھایا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی خواتین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے خود چل کر اسلام آباد پہنچ گئیں مگر افسوس کہ ان پر صوبائی اور مرکزئی حکومتوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی لاٹھی چارج اور ٹھنڈے پانی سے ان کا ستقبال کیا گیا جو کہ کسی بھی مزہب اور معاشرے میں نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

گونربلوچستان اسلام آباد میںموجود ہیں یکجہتی کمیٹی کے مسلے کو حل کئے بغیر خالی ہاتھ نہیں آئیں گے اب تک ڈیڈھ سو گرفتارشدہ افراد کو رہاکردیاگیاہے سو کے قریب پابند سلاسل ہیں انکی رہائی کے کوشاں ہیں اسلام آباد میں ہماری بچیاں ہیں ان کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھڑینگے۔انہوں نے کہاکہ اس پار الیکشن میں سب پارٹیاں وڑ جائیں گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ اور پی ڈی ایم کے ساتھ چل کر سوائے مایوسی کے کچھ نہیں پلاننگ کرنے والوں کے سامنے ہماری ہوشیاری کسی کام کا نہیں ان کے سامنے ہم معصوم لگتے ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں