قلات ،مغلزائی کی رہائشی دل کے عارضہ میں مبتلا پانچ بچوں کی بیوہ ماں علاج معالجہ میں مدد کیلئے پریس کلب پہنچ گئی

حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

پیر 13 اگست 2018 22:32

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) قلات کے علاقے مغلزائی کی رہائشی دل کے عارضہ میں مبتلا پانچ بچوں کی بیوہ ماں علاج معالجہ میں مدد کے لیئے پریس کلب پہنچ گئی بی بی حلیمہ نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے ان کے پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو ابھی تک اسکول میں پڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے میں دل کے عارضہ میں مبتلا ہوں میرے پاس جو کچھ تھیں وہ سب اپنے بیماری پر خر چ کیئے مگر افاقہ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ میری علاج ہو سکتی ہے مگر اس کے لیئے کافی پیسوں کی ضرورت ہو گی جو کہ میرے پاس نہیں ہے انہوں نے بلوچستان حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاج کے لیئے مدد فراہم کرے یا ان کی علاج معالجہ سرکاری سطح پر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں