لیویز فورسز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا وقت آگیا، ڈپٹی کمشنر قلات

لیویز فورس میں نئی روح پھونکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،خطاب

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:14

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قلات آغا نبیل اختر نے کہا ہے کہ لیویز ایک قبائلی فورس اور ہماری عزت ہے اب وقت آگیا ہے کہ 1905میں قائم ہونے والی لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے لیویز فورس کی اہم کوالٹی یہ ہے کہ اس میں کوئی جعلی مقابلے اور جعلی ایف آئی آر نہیں ہوتالیویزفورس نوے فیصد ایریا میں ذمہ داری سر انجام دیتی ہے اور امن امان قائم کرنے اور عوام کی جان مال کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہوتی ہیں لیویز فورس میں نئی روح پھونکنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بجٹ کا ایک روپے بھی ادھر ادھر خرچ نہیں ہوگانیشنل ہائی وے پرٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہر حال میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت سے کاروئی ہوگی جبکہ اٹھارہ سال تک کے بچوں کے موٹر سائیکل اورگاڑی چلانے پر مکمل پابندی ہوگی ،لیویز کے جوانوں کو کھیل کود میں بھی حصہ لینے کا بھر پور موقع دیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لیویز تھانہ قلات میں لیویز دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات خرم شہزاد اسسٹنٹ کمشنر خالق آباد منگوچر زاہد لانگو تحصیلدار قلات میر شوکت لہڑی نائب تحصیدار احمد میر تحصیل محاصل حاجی عبدالغفار لہڑی حاجی غلام مرتضٰیٰ ہیڈ محرر منیر احمد و لیویز جوانوں کی بڑی تعدادموجود تھی ڈپٹی کمشنر آغا نبیل اختر نے کہا کہ قبائلی فورس ہونے اور امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کی وجہ سے عوام کا اعتماد لیویز فورس پر بہت زیادہ ہیں ہم ایماندار اور فرض شناس اہلکاروں کو اپنا بھائی اور انکی حوصلہ افزائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اس کے بر عکس غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی بھی ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس دوسری سیکورٹی فورسزز کی نسبت انتہائی سستی فورس ہیں مگر بی ایریا میں ان کی کارکردگی اور انٹیلی جنس رپورٹ سب سے بہتر ہیں لیویز فورس کے وائیر لس کمنکیشن سسٹم کو مزید بہتر کیا جائے گا تاکہ آفیسران اور اہلکاروں کے درمیان رابطہ کسی صورت معطل نہ ہو انہوںنے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمہ کے لیے لیویز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انہون نے کہا 1905میں قائم ہونے والی لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کے حل طلب مسائل جو میرے بس میں حل کرونگا اور باقی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ حکام کو خصوصی طور پر درخواست کرونگا انہون نے کہا کہ نیشنل ہائی وے پر بڑتے ہوئے حادثات کے روک تھام کے لیے رات کے وقت بغیر لائیٹ یا گاڑیوں میںبیک بتی یا چمک پٹی نہ ہونے والوں اور نشہ کے حالت میں گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اٹھارہ سال تک کے کم عمر بچوں نیشنل ہائی وے روڈ پر کسی صورت موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں