نواب شازین بگٹی کی قیادت میں قلات سمیت بلوچستان بھرمیں جمہوری وطن پارٹی فعال ہورہی ہے،ذوالقرنین نوشیروانی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:16

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) جمہوری وطن پارٹی قلات کے ضلعی صدر ذوالقرنین نوشیروانی ،ملک عبدالرب ،میرجلال خان شاہوانی،جاویدنیچاری،پریس سیکرٹری ریاض پندرانی،مصطفی لانگوودیگرنے میراحمدیارخان پریس کلب قلات کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب شازین بگٹی کی قیادت میں قلات سمیت بلوچستان بھرمیں جمہوری وطن پارٹی فعال ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سربراہ نواب شازین بگٹی ایک وطن دوست اورغریب پرورشخصیت کے مالک ہے۔موصوف کی مخلص قیادت کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان سمیت ہرطبقہ فکرکے لوگ پارٹی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی مقبولیت سے کوئی انکارنہیں کرسکتااورانشا اللہ اگلے الیکشن میں جے ڈبلیوپی کلین سوئپ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد نواب شازین خان بگٹی قلات کادورہ بھی کرینگے۔اورانکیدورے کے موقع پرسینکڑوں افرادپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا بھی اعلان کرینگے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں