پولیو ایک موذی مرض ہے جو زندگی بھر کے لیے اپاہج بنا دیتا ہے‘ اپنی نئی نسل کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے ہم سب کو پولیو کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ

پیر 22 اپریل 2019 23:47

قلات۔22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قلات میں تین روزہ پولیومہم کا افتتاع کردیا گیا ‘ مہم کا افتتاع ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کردیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو ,فوکل پرسن عبدالفتاع ‘ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر گھنشام داس ,ایم ایس ڈاکٹر اقبال نورزئی‘ صدر پیرامیڈیکس عبدالوحید بلوچ د یگر موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیہک بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو زندگی بھر کے لیے اپاہج بنا دیتا ہے‘ اپنی نئی نسل کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے ہم سب کو پولیو کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا‘ مہم کے دوران غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں‘ کمزوری دکھانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دران والدین اور علاقہ معتبرین پولیو ورکرز کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے پانچ سال تک کے تمام بچوں پولیو سے بچاؤ کے قطرہ پلائیں تا کہ علاقے میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہے جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو نے ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع کے 19یونین کونسلز میں 58ہزا ر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

مہم کے دوران پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیوں سے بچاؤ اور وٹا من اے کے قطرے بھی پلائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کل 161 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں 37فکسڈ6ٹرانزٹ سینٹر 42ایریا انچارج اور 38موٹر سائیکل مہم کا حصہ ہو نگی۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں