ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ کی زیر صدارت میں اہم اجلاس ، جشن قلات ثقافتی میلہ 2019 کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

منگل 8 اکتوبر 2019 23:07

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2019ء) قلات میں ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ کے صدارت میں اہم اجلاس ڈی آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی قلات دوستین دشتی سمیت ضلعی آفیسران اور میڈیا کے نمائیندوں نے شرکت کی اجلاس میں جشن قلات ثقافتی میلہ 2019 کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ نے کہا کہ قلات میں 1992 سے جشن قلات منعقد ہوتا رہا ہیں مگر اس دفعہ ہم اس قلات میں ایک ہفتہ کے لیئے میلہ لگائیں گے جسے لوگ بے حد پسند کریں گے اس میلہ میں بڑے بڑے جھلے سرکس موت کا کواں ثقافتی اسٹالز فوڈ پوائنٹ گدہ گاڑی ریس سائیکل ریس میوزیکل نائیٹ مشاعرہ سیمینار اسکولوں کے طلباء کا پی ٹی شو خواتین کے لیئے مینا بازار اور آتش بازی اور دیگر پروگرامز منعقد کیئے جائیں گے جس کے انتظامات کو ہتمی شکل دیدی گئی ہیں اور اس میلہ کو سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے اقدامات کیئے جارہے ہیں میلہ کا باقاعدہ افتتاح بارہ اکتوبر کو صوبائی وزرا کریں گے اور اختتامی تقریب میں وزیر آعلیٰ بلوچستان شرکت کریں گے انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ آج ہی سے اپنا کام شروع کر ے تاکہ میلہ کے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں