قلات کے علاقے گیاواندراہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاںبحق

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) قلات کے علاقے گیاواندراہ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاںبحق ہوگئے قلات لیویز کے مطابق قلات سے پچاس کلومیٹر دور گیاواندرہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے امداد ولد شاہنواز قوم لانگو سکنہ گیاواندرہ اور مسماة ن زوجہ صدام کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا قلات لیویز کے مطابق قتل کی وجہ کاروکاری ہو سکتی ہے لیویز مزید تفتیش کررہی ہے

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں