پولیس اسٹیشن قلات میں پولیس آفیسر میر جمیل احمد شاہوانی کو ترقی ملنے پر ٹی پارٹی کا انعقاد، پولیس آفیسران اہلکاران و صحافیوں کی شرکت

منگل 22 ستمبر 2020 23:39

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پولیس اسٹیشن قلات میں پولیس آفیسر میر جمیل احمد شاہوانی کو ترقی ملنے پر ٹی پارٹی کا انعقاد، پولیس آفیسران اہلکاران و صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اے ایس آئی جمیل احمد شاہوانی کو ترقی کے رینک لگا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی قلات سکوارڈن لیڈر عبدالحق عمرانی و PSO ایس پی قلات عبداللہ بنگلزئی نے سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی پانے والے آفیسر جمیل احمد شاہوانی کو سب انسپکٹر کے رینک لگا دیئے جبکہ پولیس اسٹیشن قلات میں ترقی پانے والے سب انسپیکٹر میر جمیل شاہوانی کیجانب سے پولیس آفیسران و جوانوں اور صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی دی گئی اس موقع پر ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری پولیس آفیسران تاج محمد محمد یوسف پی ایس ٹو ایس پی عبداللہ بنگلزئی، آغا نذیر شاہ، ہیڈ محرر عبدالقیوم لانگو،غلام حسین بلوچ فیض نیچاری ضیا مینگل علی احمد شاہوانی محمد گل شاہوانی سمیت دیگر موجود تھے۔

شرکا نے ترقی پانے والے سب انسپیکٹر میر جمیل شاہوانی کو ہار بھی پہنائے اور انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ترقی کے ساتھ ساتھ زمہ داری بھی زیادہ ہوجاتی ہیں۔عوام کے خدمت اور محنت کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینگی

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں